سکھر:اسسٹنٹ کمشنر کا بازاروں کا دورہ،گرانفروشی پر جرمانے

سکھر:اسسٹنٹ کمشنر کا بازاروں کا دورہ،گرانفروشی پر جرمانے

سکھر،ٹنڈو محمد خان(بیورو رپورٹ،نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر سکھر سٹی ثوبیہ فلک راؤ نے بیورو آف سپلائی کے ہمراہ وکٹوریہ مارکیٹ، اناج بازار۔

، پان منڈی سمیت مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران تیل، دال، گوشت، سبزیوں اور پھلوں کے نرخ چیک کیے گئے ، جبکہ موقع پر موجود خریداروں سے بھی قیمتوں کے حوالے سے دریافت کیا گیا۔ زائد قیمتیں وصول کرنے والے دکانداروں پر فوری جرمانے عائد کیے گئے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ ناجائز منافع خوری اور قیمتوں میں خودساختہ اضافے کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد میں انتظامیہ کا ساتھ دیں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں متعلقہ حکام کو مطلع کریں۔ ٹنڈو محمد خان میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سندھ حکومت کی ہدایت پر رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بچت بازار کا انعقاد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر شاہ زیب شیخ نے اسسٹنٹ کمشنر محمد یوسف، میونسپل چیئرمین سید شاہ نواز شاہ، وائس چیئرمین عبدالکریم شیخ اور دیگر افسران کے ہمراہ بچت بازار کا دورہ کیا اور سہولیات، قیمتوں اور اشیاء کے معیار کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف اسٹالز کا معائنہ کرتے ہوئے دکانداروں اور خریداروں سے بات چیت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں