میہڑ:غلام مغیری قتل کیس:مجرم کو عمر قید اور 20لاکھ جرمانہ

میہڑ، محراب پور (نمائندگان دنیا) فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج میہڑ شفقت اللہ انڑ کی عدالت نے پانچ سال قبل قتل ہونے والے غلام حسین مغیری کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے ملزم خادم حسین ولد محمد مٹھل مغیری کو عمر قید اور 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، جس کے بعد اسے جیل منتقل کر دیا گیا۔عدالتی کارروائی کے دوران بتایا گیا کہ ملزم نے خون کے بدلے میں غلام حسین مغیری کو قتل کیا تھا۔ سزا سنائے جانے کے بعد ملزم کو پولیس کی نگرانی میں جیل بھیج دیا گیا۔دریں اثنا ء ایڈیشنل سیشن جج کنڈیارو علم الدین جانوری کی عدالت نے ڈکیتی کے دوران نوجوان کو زخمی کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر دو ملزمان خالد گھانگرو اور علی حسن گھانگرو کو سات، سات سال قید کی سزا سنائی، جبکہ ایک ملزم کو شواہد کی عدم دستیابی پر بری کر دیا گیا۔