سکھر:رمضان میں بھی صفائی کا نظام درہم برہم،شہری پریشان

 سکھر:رمضان میں بھی صفائی کا نظام درہم برہم،شہری پریشان

سکھر (بیورو رپورٹ)بلدیہ اعلیٰ سکھر کی غفلت کے باعث رمضان المبارک کے دوران بھی شہر میں صفائی کی ابتر صورتحال برقرار ہے۔

 ،نکاسیٔ آب کا نظام مفلوج ہونے کے باعث رہائشی و تجارتی علاقوں میں گندگی کے ڈھیر جمع ہو گئے ، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔رمضان المبارک میں بھی سکھر میونسپل کارپوریشن صفائی ستھرائی کا نظام بہتر بنانے میں ناکام رہی۔ گنجان آبادی والے علاقوں، بازاروں اور اہم شاہراہوں پر کچرے کے ڈھیر لگنے سے بدبو اور تعفن پھیل گیا، جس نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے ۔رمضان سے قبل انتظامیہ نے دعویٰ کیا تھا کہ صفائی کے نظام کو مکمل طور پر بحال رکھا جائے گا، لیکن عملی طور پر کوئی اقدامات دیکھنے میں نہیں آ رہے ۔ نہ صرف گندگی کے ڈھیر موجود ہیں بلکہ نکاسیٔ آب کے ناقص نظام کے باعث سیوریج کا پانی بھی کئی مقامات پر جمع ہے ، جس سے عوام کی پریشانی مزید بڑھ گئی ہے ۔شہری اور سماجی حلقوں نے حکام سے فوری نوٹس لینے ، صفائی کے نظام کو بہتر بنانے اور غفلت برتنے والے عملے کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں