شاہ فیصل ٹاؤن کے تحت پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی

شاہ فیصل ٹاؤن کے تحت پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی

کراچی (سٹی ڈیسک)شاہ فیصل ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک شاندار ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا آغاز شاہ فیصل ٹاؤن کے مرکزی دفتر سے ہوا اور شمع شاپنگ سینٹر پر اختتام پذیر ہوا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ریلی کی قیادت وائس چیئرمین طارق محمود بنگش اور اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل نعمت اللہ چاچڑ نے کی، جبکہ بڑی تعداد میں ٹاؤن افسران، ملازمین اور عوام نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے ۔اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن طارق محمود بنگش نے کہاکہ پاک فوج ملکی دفاع کی ضمانت ہے ، پاک فوج ملکی سلامتی اور دفاع کے لیے لازم و ملزوم ہے ۔ ہم اپنی بہادر افواج پر فخر کرتے ہیں، جو فرنٹ لائن پر رہ کر دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنا رہی ہے ۔ دشمن قوتوں کو واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان کی سرحدیں مضبوط ہاتھوں میں ہیں اور ہم اپنی فوج کے ساتھ ہیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل نعمت اللہ چاچڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہماری فوج کا شمار دنیا کی صف اول کی افواج میں ہوتا ہے اور کئی مواقع پر اس نے ایسی شاندار کارکردگی دکھائی ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔ ہم سب پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اس کی ہر قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں