اسلامی نظام میں ملکی مسائل کا حل مضمر،منعم ظفر خان

اسلامی نظام میں ملکی مسائل کا حل مضمر،منعم ظفر خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ ملک اور قوم کے تمام مسائل کا حل اسلامی نظام کے قیام میں ہے ۔

 جماعت اسلام ی اس مقصد کے لیے جدوجہد کر رہی ہے اور اقتدار ایماندار قیادت کے حوالے کرنا چاہتی ہے ،تاکہ ملک کو کرپشن، دھوکہ دہی اور لوٹ کھسوٹ سے نجات دلائی جا سکے ۔انجمن غلامان امریکہ سے نجات حاصل کرنے کی ضرورت ہے ، ان حکمرانوں سے نجات حاصل کیے بغیر ملک کو قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد سے ہم آہنگ نہیں کیاجاسکتا اور نہ ہی عوام کے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی علاقہ احسن آباد کے تحت ڈائمنڈ سٹی میں فیملی دعوتِ افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں خواتین کے لیے علیحدہ انتظام کیا گیا تھا، جبکہ جماعت اسلامی کے مقامی رہنما بھی شریک تھے ۔منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ رمضان المبارک ہمیں صرف بھوک اور پیاس کی سختی برداشت کرنے کا درس نہیں دیتا بلکہ اصل مقصد تقویٰ اور اللہ کی کامل بندگی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قیام بھی اسی مقصد کے تحت عمل میں آیا تھا کہ یہاں اسلامی اصولوں کے مطابق نظام نافذ ہو، لیکن بدقسمتی سے حکمران طبقے نے اس نظریے کو پس پشت ڈال دیا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جماعت اسلامی ملک کو ایک مثالی اسلامی ریاست بنانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور عوام کو قرآن و سنت کے مطابق زندگی گزارنے کی طرف راغب کرے  گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں