اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کے جسمانی ریمانڈ میں 18مارچ تک توسیع کردی ۔
ہفتہ کو کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں بینک فراڈ کیس میں اداکار نادیہ حسین کے شوہرکو ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیاگیا۔عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 18 مارچ تک توسیع کردی۔ عدالت نے ملزم کو پیر کے روز ڈاکٹر کے پاس لے جانے کا حکم دیدیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم عاطف خان سے تفتیش جاری ہے۔