دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سخت فیصلے کرنے کی ضرورت،مرکزی مسلم لیگ
کراچی (آئی این پی ) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ بلوچستان و خیبر پختونخوا دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے۔
سیاستدان اتحادویکجہتی کا مظاہرہ کریں،مرکزی مسلم لیگ نیشنل ڈائیلاگ کی خواہاں ہے ،حکومت و اپوزیشن کو دہشتگردی کے خلاف ایک ہو کردشمن کو مضبوط پیغام دینا چاہئے ، مرکزی مسلم لیگ عید کے بعد قیام امن کے لئے پاکستان بھر میں تحریک چلائے گی،دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سخت فیصلے کرنے کی ضرورت ہے ۔خالد مسعود سندھو کا مزید کہنا تھا کہ وطن عزیز پاکستان کو عدم استحکام سے دو چار کرنے والے کسی معافی کے مستحق نہیں، دہشت گردوں کے خلاف قوم متحد ہے تو سیاستدان کیوں نہیں ایک ہو سکتے ، ووٹوں کے لئے آپس میں اتحاد کرنے والے قیام امن،استحکام پاکستان کے لئے ایک کیوں نہیں ہو رہے ؟ مرکزی مسلم لیگ نہ صرف قوم بلکہ سیاستدانوں کو بھی متحد کرے گی.حکمران دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کے خلاف بلا تفریق آپریشن کریں اور بھارت سمیت پاکستان میں دہشت گردی کروانے والی بیرونی قوتوں کو عالمی دنیا کے سامنے بے نقاب کریں۔