پیراڈائز ہومز ابوالحسن اصفہانی روڈ میں پانی کا شدید بحران

پیراڈائز ہومز ابوالحسن اصفہانی  روڈ میں پانی کا شدید بحران

کراچی(این این آئی)پیراڈائز ہوم ابوالحسن اصفہانی روڈ کے مکین پانی کی شدید قلت کا شکار ہیں علاقے میں گزشتہ ایک ماہ سے پانی ناپید ہے ۔

سڑکوں کی خستہ حالی، کچرے کے انبار اور آوارہ کتوں کی بہتات کے باعث مکین ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔تفصیلات کے مطابق پیراڈائز ہومز کے مکین پانی کی عدم دستیابی کے باعث مشکلات سے دو چار ہیں۔پانی کے بحران کے حل کے لئے صوبائی وزیر بلدیات،سیکریٹری بلدیات، ڈسٹرکٹ ایسٹ کے چیئرمین، یو سی چیئرمین، ایڈمنسٹریٹر کراچی اور میئر کراچی کو درخواست بار ہا ارسال کی گئی ہیں۔تاہم اس پر کسی قسم کا ایکشن نہیں لیا گیا ہے۔ اہل محلہ اعلی حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ پانی اور دیگر بنیادی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔ اہل محلہ کا کہنا ہے کہ علاقے کے مسائل میں دن بدن اضافہ متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں