ملک دشمن عناصربدامنی پھیلارہے ہیں، شرجیل گوپلانی

کراچی (بزنس رپورٹر)سرپرست اعلیٰ آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن، چیئرمین آل پاکستان ٹمبر ایسوسی ایشن، صدر کراچی ٹمبر مرچنٹ گروپ شرجیل گوپلانی نے کہا ہے کہ ہماری فوج ہمارا فخر ہے۔
ہم بلوچستان میں ہونے والے جعفر ایکسپریس کے سانحے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔گزشتہ روزاپنے بیان میں شرجیل گوپلانی نے کہا کہ ملک دشمن عناصر پاکستان میں بدامنی پھیلارہے ہیں اور فرقہ واریت کو جنم دینے کی کوشش کررہے ہیں، ایسے میں پاکستان کے عوام کو ملک اور قوم کے لیے ایک ہونے کی اشد ضرورت ہے۔