حب:سیمنٹ ڈپو کے قریب سے لاش ملی

لسبیلہ (نمائندہ دنیا) حب میں گڈانی اسٹاپ سیمنٹ ڈپو کے قریب سے ایک شخص کی لاش بر آمد ہوئی ، جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے قریبی تھانے میں کارروائی کے بعد حب سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔۔
جہاں لاش کی شناخت 35 سالہ امیر بخش کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔