مافیاز کو 12مئی تک کا الٹی میٹم ، شاہد فراز

کراچی (آئی این پی )مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان)کے سیکریٹری جنرل شاہد فراز نے کہا کہ شہر کو مافیاز کے ذریعے چلایا جارہاہے۔۔۔
، جہاں ڈمپر ،ٹینکر ، پارکنگ، چنگچی، گٹکا ،ماوااور لینڈمافیازجیسے ناجانے کتنے مافیازموجود ہیں جو شہر کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں ان تمام کے احتساب کا وقت آچکا ہے ۔ انہوں نے تمام مافیاز اور انکی سرپرستی کرنے والے حکمران ، انتظامیہ اور پولیس کو 12مئی تک کا الٹی میٹم دے دیا ہے ،کہ وہ اپنا قبلہ درست کرلیں ورنہ عوام اپنا تحفظ خود کرنے پر مجبور ہوجائیگی اور اس وقت ہم اپنی عوام کے ساتھ کھڑے نظر آئینگے ۔