رجسٹریشن میں عدم توسیع، میڈیکل ڈیوائسز کے بحران کا خدشہ

 رجسٹریشن میں عدم توسیع، میڈیکل ڈیوائسز کے بحران کا خدشہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں میڈیکل ڈیوائسز کی قلت شدت اختیار کر رہی ہے اور اگر رجسٹریشن کے عمل کو فوری طور پر تیز نہ کیا گیا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 اور تمام اقسام اور کلاسز کی میڈیکل ڈیوائسز کی رجسٹریشن کی ڈیڈلائن میں توسیع نہ کی گئی تو صحت کا ایک بڑا بحران جنم لے سکتا ہے ۔ یہ مطالبہ ہیلتھ کیئر ڈیوائسز آف پاکستان، پاکستان کیمسٹس اینڈ ڈرگسٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی اے )اور وفاقی چیمبرکے رہنماؤں نے کراچی پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ہیلتھ کیئر ڈیوائسز آف پاکستان کے چیئرمین سید عمر احمد نے کہا ہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ)نے میڈیکل ڈیوائسز کی امپورٹ رجسٹریشن کیلئے 31 دسمبر 2024 کی ڈیڈلائن دی تھی، لیکن اب مارچ 2025 میں داخل ہونے کے باوجود ہزاروں درخواستیں تعطل کا شکار ہیں جس کی وجہ سے ملک میں میڈیکل ڈیوائسز کا بحران کھڑا ہو رہا ہے ۔ لاہور ائرپورٹ پر میڈیکل ڈیوائسز کی کئی شپمنٹس روک دی گئی ہیں جس سے نہ صرف امپورٹرز کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے بلکہ مریضوں کا علاج بھی متاثر ہو رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو تمام میڈیکل ڈیوائسز کی رجسٹریشن کے عمل کو فوری تیز کرنے کے ساتھ ڈیڈلائن میں توسیع کرنی چاہیے ۔چیئرمین پی سی ڈی اے عبدالصمد بڈھانی نے کہا کہ اگر میڈیکل ڈیوائسز کی قلت پر قابو نہ پایا گیا تو اسپتالوں میں آپریشنز اور علاج کی سہولیات بری طرح متاثر ہوں گی۔وفاقی چیمبرکے نمائندے عابد منیار نے کہا کہ حکومت کو فوری طور پراقدامات کرنے ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں