ترقیاتی کاموں کے حوالے سے کوئی رکاوٹ قبول نہیں کی جائے گی،میئر

ترقیاتی کاموں کے حوالے سے کوئی رکاوٹ قبول نہیں کی جائے گی،میئر

کراچی(این این آئی)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اولڈ سٹی ایریا کے علاقوں کو مزید ترقی دیں گے ، یہاں کے بلدیاتی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ، کراچی کا اولڈ سٹی ایریا کراچی کی بنیاد ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ان خیالات کا اظہار میئر کراچی بیر سٹر مرتضی وہاب نے مچھی میانی مارکیٹ کے اطراف میں کئے گئے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد،، پیپلز پارٹی کے رہنماء جاوید ناگوری،ڈائریکٹر جنرل ورکس طارق مغل منتخب بلدیاتی نمائندے اور پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماء بھی اس موقع پر موجود تھے ، میئر کراچی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقے کا سب سے بڑا مسئلہ سیوریج کا تھا جسے حل کردیا گیا ہے ، کراچی میں بہتری بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں آئے گی، پاکستان پیپلز پارٹی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور جو وعدے الیکشن سے قبل عوام سے کیے تھے ، انہیں پورا کیا جا رہا ہے ۔یہ یوسی ہم ہار گئے تھے ، مگر ہم عوام سے جڑے رہنے پر یقین رکھتے ہیں، اس سڑک پر ڈیڑھ لاکھ اسکوائر فٹ پیور بلاکس لگائے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں، اگلے دو سال دو مہینوں میں اتنے ترقیاتی کام کیے جائیں گے کہ کراچی کے ہر گلی کوچے سے جئے بھٹو کی آواز آئے گی،میئر کراچی بیر سٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ شاہراہ بھٹو کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں بے بنیادہیں، میں نے ایس ایس پی سے رابطہ کیا، پولیس پیٹرولنگ کر رہی ہے اور ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں، شاہراہ بھٹو کو اپریل کے وسط تک قائدآباد تک مکمل کر لیا جائے گا، جبکہ سال کے آخر تک یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا، میئر کراچی نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے حوالے سے کوئی رکاوٹ قبول نہیں کی جائے گی، اور کراچی کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ، شہر میں پانی کی قلت کے مسائل کو حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں،کیماڑی فش مارکیٹ اور لیاری میں بھی پیپلز پارٹی کے ذریعے ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں