سندھ میں سرمایہ کاری کیلئے اٹلی سے تعاون کی یقین دہانی

سندھ میں سرمایہ کاری کیلئے اٹلی سے تعاون کی یقین دہانی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اٹلی کے نئے قونصل جنرل مسٹر فیبریزیو بیئلی نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، تجارتی و سرمایہ کاری کے مواقع اور مشترکہ ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبائی حکومت اٹلی کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی تاکہ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے کو مزید فروغ دیا جا سکے ۔ اس موقع پر قونصل جنرل فیبریزیو بیئلی نے کہا کہ اٹلی کے سرمایہ کار سندھ میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے سندھ میں مختلف ترقیاتی اور تجارتی منصوبوں میں اٹلی کے ممکنہ کردار پر روشنی ڈالی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے تاریخی پس منظر بیان کرتے ہوئے کہا کہ 1960 میں تربیلا ڈیم اور کراچی تا حیدرآباد سپر ہائی وے کی تعمیر میں اٹلی کے انجینئرز نے اہم کردار ادا کیا، تاہم اس کے بعد کسی بڑے منصوبے میں اٹلی کی شراکت دیکھنے میں نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اٹلی سندھ حکومت کے ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مختلف منصوبوں پر کام کرے ۔ مراد علی شاہ نے اٹلی کے سرمایہ کاروں کو سندھ میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ اور ڈی سیلینیشن کے منصوبوں میں شراکت داری کی دعوت دی، خاص طور پر کراچی میں ان منصوبوں پر کام کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ملاقات میں باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں