نشے کے عادی سمیت4 افراد کی لاشیں برآمد
کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں سے نشے کے عادی سمیت4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق شیر شاہ کے علاقے میں واقع لیاری ندی سے گزشتہ روز ڈوبنے والے شخص کو ایدھی بحری خدمات کی ٹیم نے نیم بے ہوشی کی حالت میں نکال کر سول اسپتال منتقل کیا تھا،جو منگل کے روز دوران علاج اسپتال میں دم توڑگیا،پولیس کے مطابق متوفی نشے کے عادی تھا،فوری طور پر اس کی شناخت نہیں ہوسکی اوراس کی عمر 55 سال کے قریب بتائی جاتی ہے ۔نارتھ ناظم آباد کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک G حیدری مارکیٹ کے قریب سے 60 سالہ اقبال نامی شخص کی لاش ملی،جسے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہیداسپتال منتقل کی گئی ،پولیس کے مطابق بظاہر موت طبعی معلوم ہوتی ہے ،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔ بلال کالونی کے علاقے نیو کراچی سیکٹرالیون ای ارینا پارک کے قریب سے 60 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی،جسے عباسی شہیداسپتال منتقل کی گئی ،فور ی طور پر لاش کی شناخت نہیں ہوسکی۔ کینٹ اسٹیشن بمبئی ہوٹل لی لی برج کے قریب سے 60 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی۔