نوجوان لڑکی سمیت 2 افراد کی خودکشی

 نوجوان لڑکی سمیت 2 افراد کی خودکشی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک کالونی اور پاکستان بازار کے علاقوں میں نوجوان لڑکی سمیت 2 افراد نے گلے میں پھندالگا کر اپنی جانیں لے لیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک کالونی تھانے کی حدودپرانہ گولیمار یونائیٹڈ کالونی میوہ شاہ قبرستان کے قریب واقع ایک گھر سے پھندا لگی لاش ملی ،ایس ایچ او ملک ممتاز کے مطابق متوفیہ کی شناخت 17 سالہ نویدہ دختر ممتاز کے نام سے ہوئی ،جس نے والدین سے ناراضگی پر دلبرداشتہ ہوکر گلے میں دوپٹے کی مدد سے پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ اورنگی ٹاؤن سیکٹر 16 گلشن بہار عثمان غنی مسجد کے قریب واقع ایک گھر سے پھندا لگی لاش ملی، متوفی کی شناخت 40 سالہ فاروق  کے نام سے ہوئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں