والدین بچوں کوپولیو سے بچاؤکے قطرے لازمی پلائیں ، حنیف طیب

کراچی(این این آئی)المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ محمدحنیف طیب نے کہاہے کہ پولیو کے قطروں کی اہمیت وافادیت کوسمجھانے کیلئے مسلسل آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے
پولیو ایک لاعلاج مرض ہے جس کے خاتمہ کیلئے جدوجہدکرناہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ 21اپریل سے ملک بھرمیں انسدادپولیو مہم شروع ہورہی ہے میں ملک بھرکے تمام والدین سے اپیل کرتاہوں کہ اپنے بچوں کو معذوری سے بچانے کے لیے پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں اورپولیوقطرے پلانے والے عملہ کیساتھ تعاون کریں ، ۔انہوں نے کہاکہ اگر پاکستان کو پولیوفری ملک بناناہے تووفاقی وصوبائی حکومتوں کو سماجی اداروں کیساتھ مل کر مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔