مستحق خواتین کی رقم سے کٹوتی کرنیوالے 3 ڈیوائس مالکان گرفتار

مستحق خواتین کی رقم سے کٹوتی  کرنیوالے 3 ڈیوائس مالکان گرفتار

لاڑکانہ (بیورو رپورٹ) ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چودھری نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینٹر میں مستحقین کی رقوم سے کٹوتی کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ۔۔

تھانہ شہید ڈی ایس پی عبدالمالک بھٹو کی حدود میونسپل اسٹیڈیم میں قائم بی آئی ایس پی سینٹر سے 3 ڈیوائس ہولڈرز کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزموں میں حسنین چانڈیو، اﷲ ڈنو کھوسو اور حسیب گھمرو شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں