روہڑی میں پرچی جوا کے اڈے پر چھاپہ،8 گرفتار، دیگر فرار

روہڑی میں پرچی جوا کے اڈے پر چھاپہ،8 گرفتار، دیگر فرار

روہڑی (نمائندہ دنیا) ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایات پر اسپیشل ٹیم کا لالہ شہزادہ چوک پرچی جوا کے اڈے پر چھاپہ ، جوا خانہ چلانے والے دیواریں کود کر فرار ہو گئے ، مالک سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

روہڑی شہر کے مختلف علاقوں میں پرچی جوا کی بڑھتی ہوئی شکایات پر ایس ایس پی سکھر نے سخت نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کے احکامات دئیے تھے ۔ ایس ایس پی سکھر کی اسپیشل ٹیم نے پرچی جوا کے اڈے پر چھاپہ مارا تو اس دوران رش لگا ہوا تھا ۔ پولیس کو دیکھتے ہی پرچی جوا کا اڈا چلانے والے اعظم سولنگی، و دیگر دیواریں کود کر فراد ہو گئے ، جبکہ پرچی جوا کھیلنے والے 8 افراد کو پرچی، جوا بک، موبائل فونز، لاکھوں روپے نقدی سمیت گرفتار کر کے روہڑی تھانے منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے محمد اعظم سولنگی سمیت گرفتار 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مقامی عدالت میں پیشی کے بعد جیل روانہ کردیا ۔ دوسری جانب کارروائی کے موقع پر ورثا نے پولیس موبائل کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے گرفتار ملزموں کو چھڑانے کی کوشش کی ، تاہم ناکام رہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں