40 لاکھ روپے کی ڈکیتی میں ملوث چار رکنی گینگ گرفتار

40 لاکھ روپے کی ڈکیتی میں  ملوث چار رکنی گینگ گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک کالونی کے قریب اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کیماڑی نے چھاپے کے دوران 40 لاکھ روپے مالیت کی ڈکیتی میں ملوث چار رکنی گینگ کو پکڑ لیا۔۔

 اس کارروائی کے دوران ملزمان کو ٹیکنیکل بنیادوں پر گرفتار کیا گیا، جبکہ ان کے قبضے سے ہتھیار اور نقدی بھی برآمد ہوئی۔ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر)فیضان علی کے مطابق چند روز قبل مدینہ کالونی پولیس اسٹیشن کی حدود میں دودھ کے سپلائر شعیب سے 40 لاکھ روپے نقدی چھیننے کی واردات رپورٹ ہوئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں