کینالز منصوبہ ختم کرنے کیلئے وفاق کو ایک ماہ کی مہلت

کندھ کوٹ (نمائندہ دنیا)جمعیت علماء اسلام کی جانب سے چھ متنازعہ نہریں نکالنے کے خلاف انڈس ہائی وے پر احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا۔۔
، جس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا راشد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ ملک کے اصل وارث عوام ہیں، نہ کہ اقتدار میں بیٹھے افراد۔ انہوں نے مزید کہاکہ سندھ کے وسائل سندھ کے عوام کا حق ہیں اور ہم کسی صورت نہری منصوبے قبول نہیں کریں گے ۔مولانا سومرو نے کہا کہ دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف سب سے پہلے جے یو آئی نے آواز بلند کی، اور اب وزیراعلیٰ سندھ بھی ہمارے نعرے دہرا رہے ہیں۔ انہوں نے رانا ثنائاللہ کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر راستے بند کرنے والوں کو جوتے مارنے کی بات کی گئی ہے تو ہم لاہور جا کر بھی احتجاج کریں گے ۔انہوں نے وفاق کو 48 گھنٹوں کی مہلت دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر منصوبہ واپس نہ لیا گیا تو سکھر جلسے میں ایسے اقدامات کا اعلان کریں گے جنہیں روکنا کسی کے بس میں نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک سال تک سنگم بند کر سکتے ہیں اور اسلام آباد، پنڈی، لاہور تک مارچ کر سکتے ہیں۔