لیاری ایکسپریس وے پر شجرکاری مہم کا آغاز، ایڈیشنل آئی جی کی شرکت

لیاری ایکسپریس وے پر شجرکاری مہم کا آغاز، ایڈیشنل آئی جی کی شرکت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے لیاری ایکسپریس وے پر شجرکاری مہم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔۔

کمیونٹی پولیسنگ کراچی کے چیف مراد سونی اور محکمہ جنگلات کے افسران نے کراچی پولیس چیف کی آمد پر مسرت کا اظہار کیا۔ایڈیشنل آئی جی نے سی پی کے ، محکمہ جنگلات اور سیلانی کے مشترکہ تعاون سے لیاری ایکسپریس وے پر شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے پودا لگایا اورکہا کہ پائیدار ترقی اور بہتر شہری زندگی کے لئے درخت لگانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں