سوئی سدرن کا مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان

سوئی سدرن کا مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان

کراچی (آئی این پی )ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی نے کہا ہے کہ تعمیراتی کاموں کے باعث کچھ علاقوں میں گیس کی فراہمی آ ئندہ24گھنٹوں کے دوران معطل رہے گی۔

 ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا تھا کہ صفورا چورنگی کے قریب بی آرٹی کے روٹ پر گیس پائپ لائن کی منتقلی کا کام کیا جائے گا، جس کے باعث صفورا چورنگی کے اطراف گیس کی فراہمی منقطع رہے گی۔ترجمان کے مطابق بی آر ٹی پروجیکٹ کی تعمیر اور گیس لائنوں کی تبدیلی کا عمل رات گئے تک جاری رہے گا۔گلستان جوہر بلاک3،2،1اور7میں پیر کی صبح 7بجے تک گیس معطل رہے گی، جبکہ صفورا چورنگی اور اطراف میں بھی صبح7بجے تک گیس معطل رہے گی۔خیال رہے کہ سسٹم میں گیس کی کمی سے شہر میں گیس بحران شدت اختیارکر گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں