الخدمت نے فلسطینیوں کیلئے امدادی سامان کی 24ویں کھیپ بھجوادی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)الخدمت کی جانب سے مظلوم فلسطینی بہن بھائیوںکیلئے 40ٹن امدادی سامان کی 24ویں کھیپ کراچی ائرپورٹ سے روانہ کردی گئی ۔
امدادی سامان چارٹرڈ طیارے کے ذریعے اردن روانہ کیا گیا جہاں سے یہ سامان فلسطینی بھائیوں کو بھیجا جائے گا ۔ سامان میں خیمے ،ادویات ،طبی آلات و دیگر ضروری کا سامان شامل تھا۔ امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ بحیثیت مسلمان ہمارا فرض ہے کہ مشکل وقت میں ہم اپنے مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کی ہر ممکن مدد کریں ۔