منشیات فروشی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

منشیات فروشی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)منشیات فروشی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، ڈھائی کلو چرس، نقدی برآمد جیکسن پولیس نے کیماڑی پدر گرائونڈ میں کارروائی کرتے ہوئے۔۔۔

 منشیات فروشی میں ملوث 2 مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ڈھائی کلوچرس اورنقدی برآمد کر لی۔جمعہ کو ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتارملزمان میں جہانگیر عرف کوچے ولد عبدالحمید اور ثاقب حسین عرف پکوڑا ولد فدا حسین شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں