پولیس چیف کی زیر صدارت ٹرانسپورٹرز سے اجلاس

پولیس چیف کی زیر صدارت ٹرانسپورٹرز سے اجلاس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کے دفتر میں ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے نمائندگان کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

 اجلاس میں ڈی آئی جی ٹریفک کے علاوہ چیئرمین پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ نثار جعفری، چیئرمین یونائیٹڈ گڈز ٹرانسپورٹ یاسین نیازی، صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ملک شہزاد اعوان، چیئرمین انصاف ڈمپر ٹرک ایسوسی ایشن میاں جان اور دیگر متعلقہ پولیس افسران شریک ہوئے ۔اجلاس کے دوران شہر میں ٹرانسپورٹ سے متعلق مسائل درپیش چیلنجز اور ان کے ممکنہ حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں