پاک فضائیہ نے پیشہ وارانہ مہارت کا لوہا منوا لیا،محفوظ النبی

کراچی(این این آئی)پاک بھارت جنگ بندی میں فیصلہ کن امریکی کردار سے اقوام متحدہ غیر موثر نظر آرہی ہے اور یوں لگتا ہے کہ اب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور جنرل کونسل دونوں عالمی تنازعات میں محض مباحثوں کے مراکز بن گئے ہیں۔
ان تاثرات کا اظہار معروف سماجی رہنما محفوظ النبی خان نے محمد یاسین ایڈووکیٹ، صدیق بلوچ ایڈووکیٹ، حلیم خان غوری و دیگر سے ملاقات کے دوران کیا ۔محفوظ النبی نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت جنگ میں پاک فضائیہ نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت کا لوہامنوا لیا جس پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں پاک فضائیہ کی کامیابی میں ادارہ میں شروع ہی سے اعلیٰ قیادت کا تسلسل ،مربوط نظام تربیت اور افرادی قوت میں غیر معمولی جوش و جذبہ اہم کردار رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے بعد اب قومی مفادات جس میں مسئلہ کشمیر سر فہرست ہے سفارت کاری کی کورٹ میں داخل ہو گیا۔