مویشی منڈی کا 26 واں روز ، ہزاروں جانور پہنچ گئے ، میلے کا سماں

 مویشی منڈی  کا 26 واں روز  ، ہزاروں  جانور  پہنچ  گئے  ، میلے  کا  سماں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ناردرن بائی پاس مویشی دوست منڈی 2025 کا 26 واں روزمکمل ھوگیا، گیارہ سو ایکڑ رقبے پر قائم مویشی منڈی میں قربانی کے ہزاروں جانوروں نے میلہ کا سماں بنادیا۔

سندھ، پنجاب، کشمیر ،کے پی کے اور جنرل بلاکس اوپن کیے جاچکے ہیں۔ پنجاب، خیبر پی کے ، بلوچستان، سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں سے بیل،بچھڑے ، بچھیا،اونٹ ور بکروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ، سبی ، ساہیوال، چولستانی، آسٹریلین، سندھی نسل کی گائے ،بیل، بچھڑے اور بچھیا مویشی منڈی کی زینت بن چکے ہیں، خوبصورت نقش و نگار والے اونٹ، ٹاپری،سندھی اور کاموری نسل کے بکروں کی ڈیمانڈ زیادہ ہے ، جبکہ وی وی آئی پی،وی آئی پی اور سفائر بلاکس میں بھاری،بھرکم جانوروں نے مویشی منڈی کی رونقیں بڑھادی ہیں، شہر میں کھابوں کے حوالے سے مشہور فوڈ چین ایڈمنسٹریٹر بلاک کے سامنے فوڈ اسٹریٹ کی زینت بنی ہوئی ہے ، مارشلینگ ایریا میں ٹریلرز اور ٹرکوں پر لدے مال مویشیوں کی آمد کا سلسلہ دن رات جاری ہے ، ایڈمنسٹریٹر شہاب علی کا کہنا ہے کہ مویشی دوست منڈی میں بیوپاریوں کو پہلے سے زیادہ سہولیات موجود ہیں،روزانہ فی جانور 30 لٹر پانی فری،پارکنگ فیس آدھی کی جاچکی ہے ،شہاب علی کا کہنا تھا کہ مارشلینگ ایریا اور ایڈمنسٹریٹر بلاک کے سامنے بیوپاری اور شہریوں کے لیے اے ٹی ایم موبائل کی سہولت موجود ہے ،کراچی والے پر امن ماحول میں رات بھر قربانی کے جانوروں سے اٹھکیلیاں اور فوڈ اسٹریٹ انجوائے کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر مویشی منڈی پارکنگ ایریا کی وائرل وڈیو سے متعلق ٹھیکیدار عدنان کا کہنا تھا کہ ہم نے انٹری گیٹ پر پاسز کی جانچ پڑتال کے والینٹرز تعینات کیے ہیں کچھ لوگ بلاوجہ اپنا موبائل نکال کر والینٹرز کی ویڈیوز بنانا شروع کردیتے ہیں اور ہمارے ورکرز سے تلخ کلامی کرتے ہیں ہم نے اس بار گاڑیوں کے انٹری کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے کارڈسسٹم کو کمپیوٹرائزڈ کردیا ہے جس سے جعلی اور اصل کارڈ کی تصدیق ہوجاتی ہے ہمارے والینٹیرز نے کئی جعلی پارکنگ کارڈ پکڑے بھی ہیں مویشی منڈی آنے والے شہری اپنے ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے پارکنگ کی کارڈ دکھاکر مویشی منڈی آرہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں