محمد خالد فاروقی ہائیڈرنٹ سیل کے انچارج تعینات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹر کارپوریشن کی انتظامیہ نے ایگزیکٹو انجینئر محمد خالد فاروقی کو ہائیڈرنٹ سیل کا انچارج تعینات کردیا ہے ۔۔
اس سے قبل سینئر افسر سردار شاہ اس عہدے پر کام کررہے تھے ۔ پیر کو واٹر کارپوریشن کی انتظامیہ نے نئے ہائیڈرنٹ سیل انچارج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔