انتہائی مطلوب منشیات فروش گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ ایسٹ گلشن ڈویژن پولیس کی کارروائی، انتہائی مطلوب منشیات فروش ملزم گرفتار۔ملزم کا نام انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست شامل تھا۔
تھانہ پی آئی بی کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے ملزم نوید ولد حیدر شاہ کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی آئس اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔گرفتار ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ۔گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ور ہے۔