انڈین کرنسی برآمدگی کیس میں ملزم کی ضمانت

انڈین کرنسی برآمدگی کیس میں ملزم کی ضمانت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے بنگلہ دیش سے براستہ دبئی کراچی پہنچنے والے شہری محمد کمال کے خلاف انڈین کرنسی کی برآمدگی کے مقدمے میں ضمانت منظور کرتے ہوئے۔۔

 اسے 3 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ پراسیکیوشن کے مطابق محمد کمال ڈھاکہ سے دبئی کے راستے کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا تھا جہاں امیگریشن کے دوران اس کے بیگ سے 19 لاکھ روپے سے زائد کی انڈین کرنسی برآمد ہوئی۔ حکام نے اسے فارن کرنسی اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ تاہم ملزم کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ محمد کمال پیشے کے لحاظ سے ایک ماہی گیر ہے اور کراچی کی مچھر کالونی کا رہائشی ہے ۔ وہ بنگلہ دیش اپنے اہلِ خانہ سے ملنے گیا تھا جہاں اسے بیگ ایک شخص سکندر نامی فرد نے دیا ۔ وکیل کے مطابق محمد کمال کو بیگ کے اندر موجود انڈین کرنسی کا کوئی علم نہیں تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں