سکھر:ادبی کانفرنس میں ادیبوں ،فنکاروں کو ایوارڈزتفویض

 سکھر:ادبی کانفرنس میں ادیبوں ،فنکاروں کو ایوارڈزتفویض

سکھر (بیورو رپورٹ)صوفی شاعر فقیر قادر بخش بیدل کے 157 ویں عرس کی تقریبات کے تیسرے روز بیدل آڈیٹوریم ہال روہڑی میں بیدل یادگار کمیٹی اور ۔۔

میونسپل کمیٹی روہڑی کے اشتراک سے شاندار ادبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سندھ بھر سے نامور ادیبوں، شاعروں، محققین، فنکاروں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ادبی کانفرنس کی صدارت معروف محقق ڈاکٹر انور پردیسی نے کی، مہمانِ خصوصی جنرل منیجر پی ٹی وی کراچی سید امجد حسین شاہ اور اعزازی مہمان سابق ڈائریکٹر عنایت بلوچ تھے ۔اس موقع پر 2024 میں نمایاں ادبی و فنی خدمات پر مختلف شخصیات کو بیدل ایوارڈز اور اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا، جن میں ڈاکٹر شریف شاد، ساجد سمیع، عبدالرحیم اعظمی، علی بخش شیخ اور بشیر احمد چنہ شامل تھے ۔ صحافتی خدمات پر روہڑی پریس کلب اور روہڑی یونین آف جرنلسٹس کے صدور کو بھی اعزازی شیلڈز دی گئیں۔تقریب میں پورے سندھ سے 28 نامور ادیبوں نے اپنے تحقیقی مقالات اور کلام پیش کیے ، جب کہ سالانہ کتاب \"بیدل 2025\" کی رونمائی بھی کی گئی۔ بعد ازاں محفلِ سماع کا اہتمام ہوا جس میں صوفی فنکاروں نے دلنشین کلام پیش کیے اور حاضرین سے داد سمیٹی۔شرکاء نے اس روحانی و ادبی اجتماع کو بیدل کی تعلیمات کو فروغ دینے کی مؤثر کاوش قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں