قربانی کے جانوروں کی آلائش کیلئے شہریوں کو بیگز فراہم کرنیکی ہدایت

کراچی (این این آئی)منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، طارق علی نظامانی کی زیرِ صدارت اجلاس میں عیدالاضحی انتظامات کے سلسلے میں حکمت عملی مرتب دے دی گئی۔۔
عیدالاضحی کے موقع پرقربانی کے جانوروں کی آلائش محفوظ طریقے سے دینے کے لئے شہریوں کو بیگز فراہم کئے جائیں گے تاکہ شہری بیگز میں آلائش رکھ کر ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے اہلکاروں کو دیں ان اقدامات کا مقصد شہر کو آلودگی سے پاک رکھنا ہے ۔ہر زون میں انفارمیشن ڈیسک اورشکایتی کیمپ کلیکشن پوائنٹس کے ساتھ بنایا جائے گا اور شہریوں کی راہنمانی کے لئے ہر کیمپ میں دو،دو ورکرز دو شفٹ میں تعینات ہونگے ۔