واٹر کارپوریشن کے فنانس ڈپاٹمنٹ کو نیا سربراہ مل گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹر کارپوریشن کے فنانس ڈپاٹمنٹ کو نیا سربراہ مل گیا ، گریڈ 20 کے سینئر آفیسر سکندر علی زرداری کو ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر فنانس تعینات کردیا گیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے 16 مئی کو افتخار شاہ نے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ڈی ایم ڈی فنانس کے عہدے پر کسی نہ کسی طریقے سے کام جاری رکھنے کیلئے اہم شخصیات کے ذریعے لابنگ کی لیکن واٹر کارپوریشن کی موجودہ انتظامیہ نے سرکاری پالیسی کے برخلاف جانے سے انکار کردیا اور تمام حلقوں پر واضح کردیا کہ میئر کراچی ، سی ای او اور سی او او واٹر کارپوریشن کسی صورت بھی خلاف قانون اقدام برداشت نہیں کرینگے ۔ دوسری جانب مزدور یونیز رہنمائوں اور ملازمین نے اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔