ڈاکٹر شکیل احمد خاں کے افسانوں کا مجموعہ کیکٹس شائع ہوگیا

کراچی (سٹی ڈیسک)ملک کے نامور ماہر تعلیم اردو کے استاد ،افسانہ نگار اور مدیر اعلیٰ لوح ادب ڈاکٹر شکیل احمد خاں کا دوسرا افسانوی مجموعہ کیکٹس شائع ہوگیا ۔
ڈاکٹر شکیل احمد خاں کی اس تصنیف میں 28افسانے شامل ہیں۔افسانوں کی یہ کتاب مجلد اور سرورق سادہ مگر نہایت دیدہ زیب ہے ۔قبل ازیں ان کا پہلا افسانوی مجموعہ خواب اور طرح کے شائع ہواتھا ۔ادارہ یادگار ڈاکٹر ایوب قادری کے سرپرست سعید حسن قادری ، نگران اعلیٰ رنگ نو ڈا ٹ کام وشاعر،محقق ونقاد راناخالد محمود قیصر اورزین صدیقی نے ڈاکٹر شکیل احمد خاں کو نئے افسانوی مجموعے پر مبارکباد دی ہے ۔