محکمہ کھیل و امور نوجوانان کے تحت تعلیم بالغان کے عنوان سے تھیٹر پلے

محکمہ کھیل و امور نوجوانان کے تحت تعلیم بالغان کے عنوان سے تھیٹر پلے

کراچی(این این آئی) سندھ حکومت کے محکمہ کھیل و امور نوجوانان نے سندھ یوتھ کلب گلستان جوہر میں \"تعلیم بالغان\" کے عنوان سے ایک تھیٹر پلے کا انعقاد کیا۔

 فرحان عالم صدیقی کی ہدایت کاری میں پیش کیے گئے اس تھیٹر پلے میں نوجوان اداکاروں نے خواجہ معین الدین کے 1956 میں لکھے گئے کلاسیکل کرداروں میں اپنی شاندار اداکاری سے جان ڈال دی۔ نوجوان فنکاروں نے پرانی روح اور کرداروں کو نہایت عمدگی سے نبھایا، جس پر حاضرین نے انہیں خوب داد دی۔ تقریب میں محکمہ کھیل سندھ کے ایڈیشنل سیکریٹری اسد اسحاق، ڈپٹی ڈائریکٹر سید حبیب اللہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر معیزحسین،ڈی ایس او اسماعیل شاہ اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اسد اسحاق اور سید حبیب اللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر کھیلسردار محمد بخش مہر اور سیکریٹری عبدالعلیم لاشاری کے وژن کے مطابق نوجوانوں کی  سماجی ترقی کے لئے کام کررہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں