مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کیلئے آواز اٹھائی جائے ، طارق مدنی

مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کیلئے آواز اٹھائی جائے ، طارق مدنی

کراچی (این این آئی)پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی نے غزہ پر صیہونی فورسز کی جاری وحشیانہ بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے۔۔

 کہ غزہ پر صہیونی فورسز کی جاری بمباری میں مزید 119فلسطینیوں کی شہادت عالمی امن کے ادروں پر طمانچہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعید آباد میںاجلاس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اہل غزہ پر صیہونی فورسز کے تشدد کو نہ روکا گیا تو دنیا کا امن تباہ ہوجائے گا ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فلسطین صرف فلسطینیوں کا ہے اور سر زمین فلسطین پر اسرائیل کا وجود ناجائز ہے اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے حکومت پاکستان سے مسئلہ فلسطین کے منصفانہ ایک ریاستی حل کے لیے آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا اور فلسطین کی آزادی تک فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے کے بھی عزم کا اعادہ کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں