لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر قتل کے واقعات میں اضافہ

لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر قتل کے واقعات میں اضافہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر قتل کے واقعات میں اضافہ ہوگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں رواں سال کے 138 روز میں ڈاکوؤں نے 45 افراد کو قتل کردیا۔۔

 ایک ہفتے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی۔9 جنوری، 10 فروری، 9 مارچ اور اپریل میں 10 شہری ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیے گئے ۔مئی 16 روز میں ڈاکوؤں نے 10 شہریوں کو قتل کیا۔واضح رہے کہ پیر کو کورنگی نمبر ساڑھے تین میں مبینہ طور پر موٹرسائیکل چھیننے آئے ملزمان نے موذن کے بیٹے کو گولی مار دی۔پولیس حکام نے بتایا کہ نوجوان کی شناخت فیصل محمود کے نام سے ہوئی، جس کو ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پرگولی ماری جو آنکھ میں جالگی اورجان لیوا ثابت ہوئی۔عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ نوجوان تڑپتا رہا اور ڈکیت موٹر سائیکل لیکر فرار ہوگئے ۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں