منشیات اڈے پر پولیس کا بڑا چھاپہ، 13 ملزمان گرفتار

 منشیات اڈے پر پولیس کا بڑا چھاپہ، 13 ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ضلع کیماڑی میں لیاری گینگ وار کے منشیات اڈے پر پولیس کا بڑا چھاپہ، 13 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی ۔

ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن ریٹائرڈ فیضان علی نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ گرفتار ملزمان میں ایک خاتون بھی شامل ہے ۔گرفتار ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کے ریاست جدگال اور نعیم ڈاڈا گروپ سے ہے ۔ ایس ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران 45 کلو چرس، 2 کلو کرسٹل، 4 کلو کرسٹل کیمیکل، 13 غیر قانونی پستول، ایک کیمیکل مکسچر مشین، 1 کلو ہیروئن، 30 اعلیٰ کوالٹی کے کوک کے کیپسول اور ایک لاکھ روپے کی نقد رقم برآمد کی گئی۔پولیس نے گرفتار ملزمان کی شناخت محمد نعیم عرف ڈاڈا، محمد ریاض، فضل، کبیر عرف جھینگو، مزمل، محمد شاہد، مرمل احمد، محمد یونس، حارث، صالح محمد عرف سلو، محمد احسان، راقب اور ایمان زوجہ مزمل کے نام سے کی گئی ، ایک ملزم اکرم فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان لیاری گینگ وار کے کمانڈر یاسر کے ماتحت کام کر رہے تھے ، جو ایران سے گینگ کو کنٹرول کر رہا ہے ۔ یاسر کی ہدایات پر گینگ کے کارندوں نے ماضی میں فائرنگ کے واقعات میں ملوث ہو کر متعدد افراد کو زخمی کیا، جن کی ایف آئی آرز تھانہ پاک کالونی میں درج ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں