سائیگاؤں ویلفیئر شعبہ خواتین کی تربیتی نشست24مئی کوہوگی

سائیگاؤں ویلفیئر شعبہ خواتین کی تربیتی نشست24مئی کوہوگی

کراچی(سٹی ڈیسک)سائیگاؤں ویلفیئر ایسوسی ایشن شعبہ خواتین کے زیر اہتمام خواتین کے لیے ایک خصوصی تربیتی نشست کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔۔

جس کا موضوع \"حضرت ابراہیم علیہ السلام کی حیاتِ مبارکہ\"ہے ۔ یہ نشست ہفتہ 24 مئی کو سہ پہر 3 بجے خواجہ ناظم الدین ہال پی آئی بی میں منعقد ہوگی۔ تربیتی پروگرام کا مقصد خواتین کو سیرتِ ابراہیمی کے مختلف پہلوؤں سے روشناس کروانا اور ان کی عملی زندگی میں بہتری لانا ہے ۔ عائشہ شاہ کے مطابق یہ نشست نہ صرف علم میں اضافے کا ذریعہ بنے گی بلکہ شرکاء کو زندگی کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے میں راہنمائی بھی فراہم کرے گی۔ منتظمین نے امید ظاہر کی ہے کہ ایسی سرگرمیاں معاشرے میں مثبت تبدیلی کا باعث بنیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں