قتل اور ڈکیتی میں ملوث 6ملزمان گرفتار
کراچی (اے پی پی)ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے کہا ہے کہ کورنگی اور زمان ٹاؤن پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران قتل اور ڈکیتی کی متعددوارداتوں میں ملوث 6مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 4پستول، 2موٹرسائیکلیں، 13موبائل فونز برآمدکرلیے ہیں ۔
انہوں نے یہ بات منگل کوپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان موٹر سائیکل لفٹنگ، اسٹریٹ کرائم اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث تھے ۔انہوں نے کہا کہ ملزمان نے دوران ڈکیتی سکیورٹی گارڈ کو قتل کیا تھاقتل میں ملوث ایک ملزم ممتاز رات مقابلے میں مارا گیا۔