پاک فوج نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا،محمود عامر

 پاک فوج نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا،محمود عامر

کراچی(این این آئی)اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ کے دفتر میں یوم تشکر کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں خطاب کرتے ہوئے ۔۔

اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ محمود عامر نے کہا کہ پاک افواج نے طاقت کے پجاریوں کا غرور خاک میں ملادیا ۔ہمیں اپنی پاک فوج پر فخر ہے ،پوری پاکستانی قوم اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دشمن فوج کے جھوٹے پروپیگنڈہ پر پوری دنیا کا میڈیا ان کا مذاق اڑا رہا ہے ،سفارتی سطح پر بھی بھارت کو مکمل ناکامی کا سامنا دیکھنا پڑا ہے ۔دشمن ہمیں دھمکیاں و یکر سمجھ رہا تھا کہ وہ اس خطے میں اپنی بالادستی قائم کرسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کو اپنے رافیل کا ژوم تھا اور ہمیں اللہ تعالی پر بھروسہ ، یہ کامیابی آنے والی نسلوں کو بھی یاد رہے گی کہ کس طرح ہمارے جوانوں نے بھارت کو دھول چٹائی۔ ہماری افواج کے جوانوں نے بھارت کو بدترین شکست دی ہے ،اوربھارت کا ایشین ٹائیگر بننے کا خواب پاکستان نے چکنا چور کر دیا ہے ۔ بھارتی میڈیا جھوٹا پروپیگنڈہ کرتا رہا جبکہ پاکستانی میڈیا کا کردار ناقابل فراموش ہے ۔ جب تک دنیا قائم رہے گی پاکستان قائم رہے گا، ہمارے جوانوں نے جس طرح بھارت کو دھول چٹائی اس پر پورے پاکستان کو آپ پر فخر ہے ۔ اس موقع پر ڈپٹی آڈیٹر جنرل نیاز احمد شیخ، ڈپٹی آڈیٹر جنرل ساؤتھ غلامصطفی سموں ودیگر نے بھی تقریب سے خطاب کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں