گورنرسے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے وفد کی ملاقات
کراچی(این این آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ سندھ کے 9 رکنی وفد نے علامہ سید علی عرفان عابدی کی قیادت میں گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔
وفد نے گورنر سندھ کو عراق میں مقدس مقامات کی زیارت پر مبارکباد دی اور اپنے مسائل و تجاویز پیش کیں۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وفد سے ملاقات میں کہا کہ بین المسالک ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے ، اور وہ سب کو ساتھ لے کر چلنے کے عزم پر کاربند ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے ہر مکتبِ فکر کے افراد کے لیے بلاتفریق کھلے ہیں۔