شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کے لیے گرینڈ آپریشن کا آغاز

شہر  کو تجاوزات  سے  پاک  کرنے  کے لیے  گرینڈ  آپریشن  کا  آغاز

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی سید حسن نقوی کے احکامات پر کراچی کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کی زیر نگرانی اسسٹنٹ کمشنرز دیگر اداروں کے اشتراک سے کراچی کو تجاوزات سے پاک کرنے کے لیے بہت بڑے پیمانے پر گرینڈ آپریشن شروع کر دیا ہے۔۔

 جس کی بر اہ راست نگرانی اسسٹنٹ کمشنرہیڈ کوارٹر رابعہ سعید کر رہی ہیں۔کمشنرکر اچی کے ترجمان غلام محمد خان کے مطابق پٹھان کالونی،سائٹ، ملیرندی اور اطراف میں عبداللہ شاہ غازی مزار، ابرا ہیم حیدری، نیشنل ہائی وے ، کیٹل کالونی، کورٹ روڈ،راشد مہناس روڈ،علی گوٹھ، الیکٹرانک مارکیٹ، بنارس چوک لسبیلہ چوک،گولیمار، سرشاہ سلیمان روڈتالیاری ،عیسیٰ نگری کی بکرا پیڑی، لیاری کے مختلف علاقے پاکستان چوک ، لیمارکیٹ صدر، آرام باغ ،گارڈن، شاہ فیصل کالونی میں آپریشن کے دوران د کا نیں مسمار کی گئیں،پتھارے ،ہوٹل کے سامنے فرنیچرختم کیا گیا آپریشن کلین اپ روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا ۔کمشنر کراچی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کراچی کو عید الاضحیٰ سے قبل تجاوزات سے پاک شہر بنادیا جائے گا ۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تجاوزات کی نشاندہی کے لیے متعلقہ ڈپٹی کمشنر اوراسسٹنٹ کمشنر کو اطلاع فراہم کریں یاکمشنر آفس کے کنٹرول روم کے نمبر021-99203443 اور021-9920266پر رابطہ کریں۔دریں اثنائکمشنر کراچی کی زیر صدارت پرائس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں قیمتوں کے کنٹرول اور زائد قیمتیں وصول کرنے والے ناجائز منافع خوروں پر بات کی گئی۔کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنر ایسٹ کو پابند کیا کہ سبزی منڈی میں تمام ماشہ خور رجسٹرڈ کیے جائیں اور غیر رجسٹرڈ ماشہ خوروں کو منڈی سے نکال دیا جائے اور ریٹیل کی سطح پر ناجائز منافع حاصل کرنے والوں کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی کے ساتھ ساتھ جیل بھیجا جائے ۔کمشنر کراچی نے سختی سے نوٹس لیتے ہوے ہدایت کی کہ کسی بھی نان بائی یا ہوٹل کو یہ اجازت نہیں دیں گے کہ عوام کو سرکاری نرخ سے زائد قیمت میں چپاتی یا نان فروخت کریں انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنر سے کہا ایسے نان بائی یا ہوٹلز ناجائز منافع خوری کر رہے ہوں ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو آٹا سستا ہونے کا فائدہ پہنچ سکے اور کنٹرولر جنرل پرائس کراچی کی پرائس لسٹ کے مطابق چپاتی اور نان فروخت کیے جائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں