میئر مرتضی وہاب کا واٹر بورڈ میں پانی چوری پر تحقیقات کا مطالبہ
کراچی(این این آئی)میئرکراچی مرتضی وہاب نے واٹر بورڈ میں پانی چوری پر انکوائری کا مطالبہ کر دیا۔۔
تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضی وہاب نے وزیراعلی سندھ سید مراد علی کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ واٹربورڈ میں پانی چوری کی انکوائری کی جائے ۔پانی چوری پر واٹربورڈ کے 2 اعلی افسران پہلے ہی معطل ہو چکے ہیں۔ انجینئر احسن اللہ شیخ اور ایس ایم احسن کو پانی چوری کے الزامات پر معطل کیا جا چکا ہے ۔مرتضی وہاب نے کہا کہ انسپکشن میں غفلت، بدعنوانی اور نگرانی میں سنگین کوتاہیوں کا انکشاف ہوا ہے ، اس لیے پانی چوری روکنے کیلئے موثر کارروائی کی اشدضرورت ہے ۔اس سے قبل کراچی میں 84 انچ پانی کی سپلائی لائن پھٹنے کی تحقیقات کی گئی جس کے بعد چیف انجینئر ڈبلیو ٹی ایم ظفر پلیجو کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔