بلدیاتی فنڈز میں خوردبرد: ایڈمنسٹریٹر ودیگر کیخلاف چالان عدالت میں جمع

 بلدیاتی فنڈز میں خوردبرد: ایڈمنسٹریٹر ودیگر کیخلاف چالان عدالت میں جمع

میرپورخاص (بیورو رپورٹ)اینٹی کرپشن سرکل میرپورخاص نے یونین کونسل پھلاڈیوں کے ترقیاتی فنڈز میں مبینہ خردبرد کے کیس میں بڑی پیش رفت کرتے ہوئے۔۔

 دو سرکاری افسران، ایڈمنسٹریٹر منور حسین ملاح اور سیکریٹری ریاض حسین راہوجو کے خلاف چالان انسداد بدعنوانی عدالت حیدرآباد میں جمع کرا دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے یونین کونسل پھلاڈیوں کے ترقیاتی و انتظامی کاموں کے لیے OZT فنڈز کے تحت 30 لاکھ روپے کی رقم مختص کی تھی۔ تاہم، تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ افسران نے یہ رقم یونین کونسل کی بہتری کے لیے خرچ کرنے کے بجائے مبینہ طور پر ذاتی مفاد میں استعمال کرتے ہوئے خردبرد کر لی۔محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے کی جانے والی تفتیش میں دونوں افسران پر الزامات درست ثابت ہوئے ، جس کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے چالان عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں