چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن کیخلاف مقدمہ درج

چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن کیخلاف مقدمہ درج

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ شاہ فیصل ٹاؤن کے چیئرمین گوہر خٹک کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

مقدمہ شہری خاتون شمائلہ تنویر کی مدعیت میں درج کیا گیا، جنہوں نے گوہر خٹک اور ان کے ساتھیوں پر نجی اراضی پر زبردستی قبضہ کرنے ، توڑ پھوڑ کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا ہے ۔ مقدمے میں گوہر خٹک کے علاوہ شبیر احمد عرف فرحان، ذوالفقار، جمیل بلوچ اور دیگر افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں