بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہر بھر میں مظاہرے،ٹریفک جام

 بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہر بھر میں مظاہرے،ٹریفک جام

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرے ،مختلف علاقوں میں ٹریفک جام ، شہری مشتعل انتظامیہ بے بس تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے مختلف علاقوں سچل مدراس چوک، حب ریور روڈ، ناردرن بائی پاس اور شیر شاہ میں کے الیکٹرک کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا ۔۔

 شہریوں نے بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، کم وولٹیج اور بلنگ کے مسائل کے خلاف احتجاج کیا۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ گرمی کے شدید موسم میں کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہتی ہے ، جس سے روزمرہ زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے ۔ جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں