جے ایس انویسٹمنٹ اور گوہر ڈیولپرز کا اشتراک

کراچی (سٹی ڈیسک)جے ایس انویسٹمنٹ نے معروف رئیل اسٹیٹ گروپ گوہر گروپ آف کمپنیز کے اشتراک سے پاکستان کا پہلا شریعہ کمپلائنٹ گرین ہوٹل (REIT)متعارف کروادیا۔اس اشتراک کے تحت جے ایس ہوٹل ریٹ حیدرآباد میں ایک عالمی شہرت یافتہ ہوٹل برانڈ کے تعاون سے 139کمروں پر مشتمل جدید ہوٹل تعمیر کرے گی۔
جس کو بین الاقوامی فرنچائز ماڈل کے تحت آپریٹ کیاجائے گا۔ جے ایس انویسٹمنٹ کی سی ای او عفت زہرہ منکانی نے کہا کہ ہم پاکستان کا پہلا ہوٹل ریٹ متعارف کرواتے ہوئے فخر محسوس کررہے ہیں ۔گوہر گروپ کے چیئرمین محمد حنیف گوہر نے کہا کہ ہم شفافیت پر مبنی جدید ماڈل کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔