ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کے ملزم کی ضمانت
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ سے متعلق مقدمے میں گرفتار ملزم رانجھن کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے ملزم کو تین لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دے دیا ہے ۔عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ایف آئی آر درج کرنے میں تاخیر کی گئی، برآمد شدہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کے ایرانی ہونے کا کوئی حتمی ثبوت یا سیمپل رپورٹ بھی موجود نہیں۔ وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ ٹرک اور ڈیزل کی ملکیت کسی اور کے نام پر ہے ، دخواست گزار کے محض کرایہ کا ڈرائیور تھا۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ مقدمہ مزید تفتیش کے زمرے میں آتا ہے ۔ عدالت نے کیس میں گرفتار ملزم رانجھن کی درخواست ضمانت منظور کرلی ۔